ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پونے : طالبات کے احتجاج کے بعد لڑکیوں کو خاص رنگ کا انر ویئر پہننے کا حکم اسکول نے لیا واپس

پونے : طالبات کے احتجاج کے بعد لڑکیوں کو خاص رنگ کا انر ویئر پہننے کا حکم اسکول نے لیا واپس

Fri, 06 Jul 2018 01:20:13    S.O. News Service

ممبئی ،05؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پونے کے میئر ایم آئی ٹی اسکول نے تنازع بڑھنے کے بعد طالبات کو خاص رنگ کا انرویئر پہننے کا اپنا حکم واپس لے لیا ہے۔ اسکول نے طالبات کو خاص رنگ کا انر ویئر پہننے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی طالبات کیلئے اسکرٹ کی لمبائی بھی متعین کردی گئی تھی۔ اس کے بعد بدھ کو طالبات اور والدین نے اسکول کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرہ کے بعد اسکول نے اپنا حکم واپس لے لیا۔

خیال رہے کہ انر ویئر کا رنگ اور اسکرٹ کی لمبائی کے علاوہ اسکول نے واش روم استعمال کرنے کا وقت بھی طے کردیا تھا۔ اسکول کے ان احکامات کے خلاف احتجاج کر رہے والدین نے کہا کہ لڑکیوں کو سفید یا پھر جلد کے رنگ کا انر ویئر پہننے کیلئے کہا گیا ہے ، یہاں تک کہ انہوں نے اسکرٹ کی لمبائی بھی طے کردی ہے۔ یہ سب باتیں بچوں کی اسکول ڈائری میں درج ہیں ، جن پر دستخط کروایا گیا ہے۔

احتجاج کے بعد ایم آئی ٹی گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سچترا کرد ناگارے نے کہا تھا کہ یہ احکامات ایک نئے ارادے کے ساتھ جاری کئے گئے تھے اور اس کے ذریعہ طالبات یا پھر والدین کو پریشان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
 


Share: